منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کیا صائم انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوسکتے ہیں؟

03 جنوری, 2025 17:26

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب انجری کا شکار ہوگئے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ گیا جس کے سبب انہیں چوٹ لگی۔

صائم ایوب کو میدان پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم انہیں چلنے میں مشکل پیش آرہی تھی تاہم انکی انجری کا جائزہ لینے کیلئے اسکین کروایا جائے گا، بعدازاں انجری کی نوعیت کا اندازہ ہوگا۔

دوسری جانب اِن فارم اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی میں قومی اسکواڈ میں جگہ پکی ہے البتہ انجری انکے لیے مشکل کھڑی کرسکتی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جارہ کردہ ابتدائی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اوپنر کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹس آنے کے بعد مزید اَپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔