حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا
حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیلی حکام آج قیدیوں کا تبادلہ کریں گے، حماس 4 مقتول یرغمالیوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قید سے 600 سے زائد فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا، حماس اور اسرائیل قیدیوں کی رہائی بیک وقت کرنے پر تیار ہیں جبکہ 600 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا عمل مصر میں ہوگا۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ حماس مقتولوں کی لاشیں دیتے وقت کسی قسم کی تقریب نہیں کرے گا۔
اسرائیلی حکام نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس ٹیم کے ذریعے مصر بھیجی جائیں، ریڈ کراس ٹیم مصر میں لاشوں کو اسرائیلی فوج کے حوالے کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











