ٹرمپ کا امریکی شہریت برائے فروخت کا اعلان، قیمت جانئے

ٹرمپ کا امریکی شہریت برائے فروخت کا اعلان، قیمت جانئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ویزا پروگرام ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار اب امریکی شہریت 50 لاکھ ڈالر میں خرید سکتا ہے جس کے تحت امریکا میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے۔
ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ’ای بی -5‘ امیگرنٹ انویسٹر ویزا پروگرام کے تحت سرمایہ داروں کو گرین کارڈ فراہم کیا جائے گا جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار امریکی ملازمتوں کو پیدا کرنے یا محفوظ رکھنے کیلئے یہ رقم ادا کرنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کے آتے ہی امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی پریشانیاں بڑھ گئیں
مزید پڑھیں:کمشنر راولپنڈی برطانوی شہری نکلے، 5 سال کیلئے امریکی ویزا بھی مل گیا
خیال رہے کہ ای بی -5 ویزا پروگرام غیر ملکیوں کو ’گرین کارڈ‘ فراہم کرتا ہے جس میں امریکی کاروباروں میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا جاتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












