ٹرمپ نے پھر حماس کیخلاف اشتعال انگیز بیان داغ دیا

فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی؛ ٹرمپ بیان سے پیچھے ہٹ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کیخلاف اشتعال انگیز بیان داغ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا فیصلہ ہمارا اتحادی اسرائیل کرے گا۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مزاحمتی تحریک اب جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار ہے، جس پر ٹرمپ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : "امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا تو فلسطینی واپس نہیں جاسکیں گے”
ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو "شریر لوگوں کا ٹولہ” بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس سمجھتی ہے کہ وہ لاشیں بھیج کر ہم پر احسان کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: "ٹرمپ فلسطینیوں کے بجائے اسرائیلوں کو الاسکا منتقل کرے”
واضح رہے کہ غزہ سے متعلق ٹرمپ متعدد بار متنازع بیان دے چکے ہیں، جس میں انہوں نے مقدس سرزمین کو رئیل اسٹیٹ کیلئے بہترین جگہ اور غزہ کے مقامی لوگوں کی منتقلی جیسے الفاظ کا انتخاب کیا تھا۔
دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حماس کے پاس تقریباً 58 اسرائیلی اب بھی غزہ کی پٹی میں قید ہیں، جن میں 35 کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں مارے جا چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












