سعودی عرب میں اصل "غلاف کعبہ” کی نمائش

سعودی عرب میں اصل غلاف کعبہ کی نمائش (فوٹو: فائل)
سعودی عرب کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن کریم میوزیم میں غلاف کعبہ کا اصلی حصہ نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق میوزیم حرا پہاڑ کے نیچے قائم کیا گیا ہے جہاں غلاف کعبہ، قرآن کریم اور دیگر قدیم و نادر قلمی نسخے رکھے گئے ہیں۔
اس نمائش میں غلاف کعبہ کا اصلی حصہ نمائش کیکئے رکھا گیا تھا جس پر سونے اور خالص ریشم سے کلام پاک کی آیات کننندہ ہیں۔
مزید پڑھیں: حج 2025؛ سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی
اس کے علاوہ قدیم اسلامی عہد کے مختلف ادوار کی بھی عکاسی کی گئی ہے جبکہ میوزیم میں آنے والے زائرین کو اس حوالے سے مکمل فراہم کی جارہی ہیں اور معلومات سے آگاہ کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












