رمضان ڈائیٹ پلان: وزن کم کرنے کے آسان طریقے

رمضان ڈائیٹ پلان: وزن کم کرنے کے آسان طریقے
کیا آپ چاہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں لذیذ پکوان سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آپکا وزن بھی کم ہو تو آئیے ہم آپکو اس کے نہایت ہی آسان طریقے بتاتے ہیں۔
وزن کم کرنے والی غذا کا انتخاب کریں
افطار کے وقت ایسی غذائیں لیں جس میں فائبر اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔
یہ غذائیں خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن کرتی ہیں، بھوک مٹاتی ہیں اور زیادہ کھانے سے بچاتی ہیں۔
سحری میں بھوک کم کرنے والی غذا لیں
سحری میں ایسی چیزیں کھائیں جس سے بھوک میں کمی آئے۔
دودھ اور دہی کے استعمال سے پیاس نہیں لگتی جبکہ کھجور اور جو کا دلیہ بھی دن بھر بھوک سے بچاتا ہے۔
صحیح مقدار میں کیلوریز لیں
روزانہ 1200 سے 2000 کیلوریز ہماری غذائی ضرورت کے لیے کافی ہیں، ایسی غذائیں استعمال کریں جو کیلوریز کی اس مقدار کے اندر رہیں ان سے زیادہ نہ بڑھیں۔
پانی کی کمی کو پورا کریں
رات کے وقت پانی پی کر دن بھر پانی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
ورزش کریں
دن میں 15 سے 25 منٹ کے لیے چہل قدمی کریں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












