ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کیا آپ روزہ رکھنے کے سائنسی فوائد جانتے ہیں؟

03 مارچ, 2025 13:35

کیا آپکو روزہ رکھنے کے سائنسی فوائد معلوم ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

جسم کی زہریلے مادوں سے صفائی

روزہ جسم میں موجود زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ہوتا ہے، کھانے سے پرہیز کے دوران جسم کو موقع ملتا ہے کہ وہ غیر ضروری اور نقصان دہ مواد کو باہر نکالے، جس کے نتیجے میں جسمانی نظام کی صفائی اور صحت میں بہتری آتی ہے۔

وزن کم کرے اور میٹابولزم کو بہتر کرے

روزہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، وقفے وقفے سے کھانے سے کیلوریز کی مقدار قدرتی طور پر کم ہوتی ہے، جو چربی کو گھلانے اور میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔

اس عمل سے نہ صرف وزن میں کمی ہوتی ہے بلکہ موٹاپے اور ذیابیطس کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

شوگر کنٹرول کرے

روزہ انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم خون میں شوگر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرتا ہے۔

دل کی صحت اچھی کرے

روزہ رکھنے سے خراب کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

روزہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سوزش میں کمی

روزہ جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سوزش مختلف بیماریوں جیسے کہ جوڑوں کا درد، امراض قلب، اور کینسر کا باعث بن سکتی ہے، اور روزہ جسم میں ایسے مرکبات پیدا کرتا ہے جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔

خود پر قابو پانے کی صلاحیت

روزہ صبر، برداشت اور خود پر قابو پانے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ نہ صرف نظم و ضبط کو فروغ دیتا ہے بلکہ ہمیں غیر ضروری اور نقصان دہ عادات سے بھی دور رکھتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔