ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

رمضان میں کونسی غذائیں کھانی چاہیے اور کن سے پرہیز کرنا چاہیے؟ جانیے

03 مارچ, 2025 15:45

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رمضان المبارک میں کونسی غذائیں کھانی چاہیے اور کن سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق رمضان میں میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے بجائے پانی پیئیں تاکہ آپ کے جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہو، روزہ رکھنے والے افراد پانی کی کمی سے بچنے کے لیے دن میں کم سے کم 10 گلاس پانی پیئیں۔

اس کے علاوہ ہائیڈریٹنگ فوڈز جیسے سُوپ، تازہ پھل، سبزیاں اور سلاد وغیرہ کھائیں۔ صحت مند پروٹین حاصل کرنے کے لیے بھُنا ہوا گوشت غذا میں شامل کریں۔

اپنے کھانے میں سبزیاں، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، انڈے اور خالص گندم سے بنی روٹی اور جو کا دلیہ شامل کریں۔

روزہ افطار کرنے کے لیے تین عدد کھجوریں کھائیں کیونکہ کھجور فائبر کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

رمضان میں مُرغن، تلی ہوئی اشیا، سموسوں، پکوڑوں، اچار اور پروسیسڈ کھانوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، لہٰذا ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جن میں چکنائی یا چینی کی مقدار زیادہ ہو۔

رمضان کے دوران مٹھائیوں اور سویٹ ڈشز کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے، اِن سے پرہیز کریں اور اس کے علاوہ اپنی خوراک میں چربی اور نمک کی مقدار کو بھی کم کر دیں۔

افطار میں ضرورت سے زیادہ کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے آپ سستی کی شکایت کریں گے۔

رمضان کے دوران روزانہ واک کریں جس سے نہ صرف آپ کے جسم میں اضافی چربی کم ہو گی بلکہ آپ کی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

رمضان میں عام طور پر نیند پوری نہ ہونے کی شکایت کی جاتی ہے، لہٰذا اس ماہ کے دوران آپ جلدی سونے کی کوشش کریں تاکہ آپ کی نیند پوری ہو اور آپ تھکاوٹ اور سستی محسوس نہ کریں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔