رجب بٹ کے خلاف مقدمہ، ڈکی بھائی بھی میدان میں کود پڑے

رجب بٹ کے خلاف مقدمہ، ڈکی بھائی بھی میدان میں کود پڑے
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
رجب بٹ پر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بیانات سے دفعہ 295 اے اور 295 سی کی توہین کی جب کہ انہوں نے 295 نام سے ایک پرفیوم بھی لانچ کیا۔
اس تنازعے کے بعد رجب بٹ عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچے اور خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی جس میں انہیں حالتِ احرام میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر ساتھی یوٹیوبرز ان کے حق میں سامنے آ گئے۔
یو ٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے کہا ہے کہ رجب بٹ نے اسلام کے خلاف کچھ نہیں کہا، ان پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ وہ بیرون ملک چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرفیوم کے نام نے رجب بٹ کو کس کیس میں پھنسوا دیا؟
ڈکی بھائی نے کہا کہ جعلی اسلامی کارڈ محض ڈرامے بازی ہے، جو لوگ رجب بٹ کو قتل کرنے کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں وہ عاشق رسول ﷺ نہیں۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں شائستگی کا درس دیتا ہے، ہمارے مذہب میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ الزام لگا کر کسی دوسرے شخص کی زندگی تباہ کر دیں۔
ڈکی بھائی نے رجب بٹ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، ایسی کوئی نوبت ہی نہ آئے کہ آپ کو پاکستان میں ڈر کر رہنا پڑے یا بیرون ملک منتقل ہونا پڑے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












