جنگ بندی؛ حماس نے ثالثوں کی نئی پیشکش قبول کرلی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز پر آمادگی ظاہر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی کی نئی تجویز موصول ہوئی تھی، جس کا مثبت جواب دیا ہے اور جنگ کے خاتمے کیلئے آمادہ ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل ثالثوں کی کوشش کو برباد نہیں کرے گا، "حماس کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کا بیان ہمارے لیے سرخ لکیر ہے”۔
مزید پڑھیں: عیدالفطر میں غزہ میں جنگ بندی کی نئی شرط سامنے آگئی
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے بھی ہفتے کے روز ثالثوں کی جانب سے ایک تجویز موصول ہونے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو لبنانی علاقوں حملہ آور ہوں گے
ادھر حماس کے قریبی ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ دوحا میں حماس اور ثالثوں کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ہے، اس کا مقصد فائر بندی کو دوبارہ زندہ کرنا اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہے جو ابھی تک غزہ میں قید ہیں۔
واضح رہے کہ مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کیا، اس تجویز کے تحت حماس ایک امریکی اسرائیلی شہری سمتی 5 زندہ قیدیوں کو رہا کرے گی۔ اس کے مقابل اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کے داخلے اور ایک ہفتے کیلئے فائر بندی کی اجازت دے گا اور سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












