"اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو لبنانی علاقوں حملہ آور ہوں گے”

قابض اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو لبنانی علاقوں پر حملہ آور ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیساتھ امن معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافی علاقوں پر جاری فضائی حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے جو لوگ لبنان کی صورتِ حال کو نہیں سمجھتے تھے انہیں ہمارے عمل سے ہماری سوچ کا پتہ چل گیا ہوگا۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اسرائیل کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنانی علاقوں پر حملہ آور ہوں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ سے فلسطینیوں کو کیسے نکالا جائے؟ موساد کو نیا ٹاسک مل گیا
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان پر پہلی بمباری کی گئی تھی۔
بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کو لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کا اسرائیل کے حملے ختم نہ ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، 10 روز میں 900 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












