سلمان خان کی فلم میں اگلی ہیروئن کیا ہانیہ یا ماہرہ ہیں؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکار سلمان خان نے پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے ہوئے سوال پر مثبت جواب دیکر توجہ سمیٹ لی۔
سلمان خان اپنی نئی فلم ‘سکندر’ کی ریلیز کیلئے پرموشنز میں مصروف ہیں، فلم کی ریلیز سے قبل سلمان خان نے میڈیا کے ساتھ ایک انٹرایکٹِو سیشن کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی جن میں سنجے دت کے ساتھ دوبارہ ملاقات، اٹلی کے ساتھ ان کی فلم کی تاخیر اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے امکانات شامل ہیں۔
سلمان خان سے پوچھا گیا کہ کیا ‘وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ‘یہاں سے اجازت لے لو، میں تو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، یا پھر ان کیلئے ویزا لے آؤ اور یہاں حکومت سے اجازت لے لو۔
مزید پڑھیں: مہوش حیات رمضان المبارک میں عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی
یاد رہے کہ 2016 میں سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان، پھر یوٹرن؟
ماضی میں ماہرہ خان، فواد خان، سجل علی، عمران عباس، علی ظفر اور ماورا حسین جیسے فنکاروں کو بالی وڈ فلموں میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












