"جنگ بند نہ کی تو حزب اللہ دوسرے آپشن میز پر رکھ دے گا”

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ یوم القدس کا دن ظالموں سے کمزور، انسانوں کے مقابلے کا دن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کی ناگفتہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت نے اسرائیل و امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں جس کے گہرے اثرات ہیں اور اس سے پیچھے ہٹنا ناممکن ہے، آزادی ایک قابل حصول مقصد ہے جسے سید حسن نصراللہ کی شہادت سے اور بھی فروغ ملا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کی ریاستی دہشتگردی؛ حزب اللہ کے حق میں نعرہ لگانے پر مقدمہ درج
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں صیہونی حکومت کو ایک توسیع پسند دشمن قرار دیا جو امریکی وحشیانہ اور ظالمانہ حمایت میں کسی بھی حد کا قائل نہیں اور ہر طرف جارحیت کرتا پھرتا ہے اور ایسے غاصب دشمن کے سامنے استقامت اور مزاحمت ایک فطری اور قانونی عمل ہے۔
مزید پڑھیں: یمنی افواج نے ایک مرتبہ پھر امریکی جنگی بحری جہازوں پر حملے
شیخ نعیم قاسم نے صیہونیوں کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ حزب اللہ نے اگر ارادہ کرلیا تو دشمنوں کی جارحیت کو بے اثر اور ان کے اہداف پر پانی پھیر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی؛ حماس نے ثالثوں کی نئی پیشکش قبول کرلی
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ حالات معمول پر نہیں لائے جاسکتے، اگر اسرائیل اس وہم میں مبتلا ہے کہ ضاحیہ بیروت اور جنوبی اور بقاع علاقوں پر جارحیت کرکے موازنے کو تبدیل کر سکتا تو یہ محض اس کا وہم ہے۔
انہوں اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی تو حزب اللہ دوسرے آپشن میز پر رکھ دے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












