ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

کیا اسلام میں عیدی کا تصور ہے؟ مفتی طارق مسعود نے بتا دیا

01 اپریل, 2025 17:57

پاکستان کے نامور اسلامی اسکار مفتی طارق مسعود نے عید الفطر پر رقم کی صورت میں دیا جانے والا تحفہ (عیدی) سے متعلق وضاحت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ اسلام انگلی پکڑ کر نہیں بلکہ اصول و ضابطے بتاتا یے جئوںکہ ہمارا دین قیامت رک کے لیے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قوم کا تہوار منانے کا طریقہ، لباس اور کھانا پینا در اصل مختلف ہوتا ہے، ایسے میں اسلام نے ہمیں یہ بتا دیا کہ عید خوشی کا دن ہے۔

طارق مسعود کا کہنا تھا کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ خوشی کے دن ہیں، اس دوران مبارکباد دینا اور دعا دینی چاہئے، نبی کریمﷺ اس روز نیا لباس پہنا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق

عیدی سے متعلق سوال پر اسلامی اسکار نے کہا کہ اسلام میں عیدی کا کوئی تصور نہیں لیکن عید در اصل بچوں کی ہوتی ہے، لہٰذا ان کی خوشی کے لیے عیدی دینا اچھی بات ہے، ہم بھی بچپن میں عیدی وصول کرتے تھے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔