جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، بجلی صارفین پر 154 ارب کا اضافی بوجھ

08 اگست, 2025 17:17

اسلام آباد: جی ٹی وی نیوز کو حاصل سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال سبسڈی کا مجموعی حجم 177 ارب کم کر دیا۔

 

 دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024میں سبسڈی کی مد میں 1363 ارب مختص کیے گئے اور اسی طرح رواں مالی سال26-2025میں 1186 ارب سبسڈی کی مد میں رکھے گئے۔

 

ان اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر سبسڈی کی مد میں 177 ارب کمی کر دی گئی۔

 

صارفین کے لیے بری خبر اس طرح بنی کہ پاور سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی میں 154 ارب کمی کی گئی جس کے بعد سبسڈی کی مجموعی رقم ایک ہزار 36 ارب روپے ہوگئی۔

 

دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم سیکٹر کیلئے سبسڈی 18.4 ارب سے کم کر کے 1.2 ارب کر دی گئی، الیکٹرونک وہیکلز اسکیم کیلئے سبسڈی 9 ارب مختص کی گئی۔

 

گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی 20 ارب رکھی گئی، ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے سبسڈی 21 ارب سے کم کر کے 10 ارب کر دی گئی۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔