اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی

25 اگست, 2025 12:32

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رقم پنجاب میں تعلیم کیلئے خرچ ہوگی، 40 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے

اعلامیہ میں کہا گیا کہفنڈنگ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت منظور کی گئی، منصوبہ پری اور پرائمری سطح پر بچوں کی شمولیت میں بہتری لائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ابتدائی تعلیم کا فروغ اور اسکول سے باہر بچوں کی دوبارہ داخلہ مہم شامل ہے، منصوبہ معذور بچوں کیلئے خصوصی تعلیم کے نظام کو بھی مضبوط کرے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مزہزار آؤٹ آف اسکول بچے ، 1.4 لاکھ خصوصی بچے بھی مستفید ہوں گے، 3 ملین سے زائد سرکاری اسکولوں، 8.5 لاکھ غیررسمی سیکٹر کے بچے منصوبے میں شامل ہے۔

ایک لاکھ اساتذہ اور اسکول لیڈرز کو تربیت و پروفیشنل ڈیولپمنٹ کا موقع ملے گا، منصوبہ پنجاب میں سسٹم ریفارمز اور پائیدار ترقی کیلئے سنگ میل ہے، منصوبہ پنجاب حکومت کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے۔

Catch all the پاکستان News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔