مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل، پاکستان کو چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا، وزیراعظم

وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان سمیت تمام ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ملکی سلامتی اور معاشی صورتحال پر مفصل گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دس مئی کو پوری قوم نے معرکہ حق کی فتح کا دن شاندار انداز میں منایا، جو اس بات کی علامت ہے کہ افواجِ پاکستان اور عوام ایک جان اور دو قالب ہیں۔
انہوں نے دشمن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے وہ سبق سکھایا ہے، جو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعظم نے 28 مئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ تاریخی دن ہے، جب پاکستان ایٹمی قوت بنا؛ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے اور میاں نواز شریف کو اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی سے متعلق ہدایات جاری کر دیں
وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان سمیت تمام ممالک متاثر ہو رہے ہیں اور خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہمیں ان چیلنجز کا ہر صورت مقابلہ کرنا ہے۔
معاشی محاذ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں معاشی بہتری کے لیے بے پناہ کاوشیں کی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان قربانیوں کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








