دلہن کو گود لیے دلہا سیڑھیوں سے نیچے جاگرا، ویڈیو وائرل ہوگئی

Groom falls down stairs while embracing bride, video goes viral
کسی بھی شخص کے لیے اس کی شادی کا دن یاد گار ہوتا ہے اس دن کو مزید یاد گار بنانے کے لیے دلہا دلہن خواب دیکھتے ہیں۔
دلہا دلہن اس دن ہال میں انٹری کو یادگار بنانے کیلئے نت نئے آئیڈیاز پر عمل کرتے ہیں مگر بھارت میں کچھ انوکھا ہوگیا۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی دلہا دلہن کی ویڈیواس بات کا ثبوت ہے۔
View this post on Instagram
دلہا کو انٹری کیلئے دلہن کو گود میں اٹھا کر سیڑھیاں چڑھنا تھا لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو اٹھائے چند ہی سیڑھیاں چڑھ پایا تھا جس کےبعد توازن کھوتے ہوئے دلہن سمیت سیڑھیوں سے نیچے جاپڑا۔
ویڈیو میں دلہن کو کسی کی مدد لیے بغیر اٹھتے دیکھا گیا تاہم دلہا کو سیڑھیوں سے اٹھانے کیلئے بھی دوسرے لوگوں کو مدد کیلئے آتے دیکھا گیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












