بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

پیرس کے اسپتال میں گدھوں کے ذریعے ذہنی مریضوں کا انوکھا اور کامیاب علاج

02 جون, 2026 11:16

پیرس کے ایک اسپتال میں ڈپریشن اور ذہنی مریضوں کا روایتی دواؤں کے بجائے گدھوں کے ذریعے انوکھا علاج کیا جا رہا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں واقع ویل ایورارڈ اسپتال میں ذہنی تناؤ، ڈپریشن اور اینگزائٹی کا شکار مریضوں کے علاج کیلئے 1 منفرد اور انوکھا طریقہ اپنایا گیا ہے، جہاں گدھے مریضوں کو صحت یاب کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔

فرانس کا یہ اپنی نوعیت کا واحد اور منفرد منصوبہ ہے، جہاں مریضوں کو پرسکون ماحول میں 5 گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے، انہیں ٹہلانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کینسر کے سستے علاج کیلئے کم سائیڈ ایفیکٹس والی مشین تیار کرلی

اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے مطابق اس جانور کے ساتھ وقت گزارنے سے مریضوں میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، یہاں تک کہ وہیل چیئر پر بیٹھی مریضہ گدھے کی محبت میں اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی۔

یہ سیشنز فرانس کے سرکاری نظام صحت کے تحت مریضوں کو بالکل مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس منصوبے کو سنہ 2016 میں ایک نرس ارمیلیڈا اور ان کے شوہر نے شروع کیا تھا، جن کا کہنا ہے کہ گدھا ایک انتہائی ذہین اور پرسکون جانور ہے، جو مریضوں کے منفی جذبات کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔

اب اس ہیلتھ کیئر یونٹ میں گدھوں کے علاوہ مرغیاں، کبوتر اور خرگوش بھی شامل کر لیے گئے ہیں تاکہ مریض دواؤں کے چکر سے باہر نکل سکیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔