ایران نے کینسر کے سستے علاج کیلئے کم سائیڈ ایفیکٹس والی مشین تیار کرلی

ایرانی انجینئرز نے عالمی پابندیوں کے باوجود کینسر کے علاج کیلئے ایسی الیکٹرو کیموتھراپی مشین تیار کر لی ہے، جو مریضوں کو بغیر کسی شدید سائیڈ ایفیکٹ کے سستا علاج فراہم کرے گی۔
عالمی رکاوٹوں اور سخت پابندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے ایرانی انجینئرز نے کینسر کے علاج کے لیے ایک جدید مقامی الیکٹرو کیموتھراپی مشین تیار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایک معروف نالج بیسڈ کمپنی کے تیار کردہ اس الیکٹروپوریشن سسٹم میں بجلی کے جھٹکوں کی مدد سے رسولی کے خلیات کو کیموتھراپی کی دوا جذب کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔
اس طریقہ کار کے باعث دوا کی بہت کم خوراک سے بھی بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں اور مریض کیموتھراپی کے شدید اور تکلیف دہ سائیڈ ایفیکٹس سے محفوظ رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : روس نے دماغ کے کینسر کا کامیاب علاج دریافت کر لیا، دنیا بھر کے طبی ماہرین حیرت میں مبتلا
یہ مشین انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے یکساں طور پر انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔ اس وقت ایران دنیا کے ان چند چنندہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، جن کے پاس یہ جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔
ایران اب اس مشین کو بڑے سائنسی، طبی اور فارماسیوٹیکل مراکز کو تحقیقی اور طبی منصوبوں کے لیے فراہم کر رہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بائیولوجک ادویات کی تیاری، جینیاتی انجینئرنگ، جین تھراپی اور سیل تھراپی جیسے پیچیدہ کام بھی کیے جا سکیں گے۔
ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبے کی سربراہ امینہ محمدی مقدم نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مقامی مشین کی وجہ سے اب یورپ، امریکہ، جنوبی کوریا یا جاپان سے مہنگی مشینیں درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور مریضوں کو سستی اور قابل اعتماد خدمات مقامی سطح پر ہی مل سکیں گی۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












