منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

پنجاب کے تمام نجی اسکولوں کو 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کا حکم

28 جولائی, 2026 12:30

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے صوبے کے تمام پرائیویٹ اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نجی اسکولوں میں قانون کے تحت 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کی شرط پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آیا۔

کمیٹی نے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 دن کے اندر اپنے اداروں میں زیر تعلیم 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت یقینی بنائیں۔

اجلاس کے دوران رکن کمیٹی نے تجویز دی کہ مفت تعلیم کے لیے اسکولوں کے فراہم کردہ ڈیٹا پر مکمل انحصار نہ کیا جائے بلکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن خود مستحق بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں نجی اسکولوں میں داخل کروائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے واضح کیا کہ جو نجی اسکول مقررہ مدت میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر لائسنس بھی منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام نجی اسکولوں سے 10 فیصد مفت تعلیم کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ عملدرآمد کی نگرانی کی جا سکے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔