پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ، 4.6 ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، مالی سال 2026 میں آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
پاکستان کا آئی ٹی شعبہ اور ڈیجیٹل معیشت عالمی سطح پر تیز رفتاری سے اپنے قدم جما رہے ہیں۔ مالی سال 2026 کے دوران ملک کی آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات میں 21 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4.6 ارب ڈالر کی تاریخی سطح تک جا پہنچی ہے۔
آئی ٹی کی صنعت نے اس دورانیے میں 3.9 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی حاصل کیا ہے، جو پاکستان کی سروسز کی تاریخ کا سب سے بڑا سرپلس شمار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد کا دورہ پاکستان
حکومتی اقدامات اور سہولیات کے باعث آزاد بنیادوں پر کام کرنے والے فری لانسرز کی ترسیلات میں بھی 78 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ رقم 1.76 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
حکومت نے قومی مصنوعی ذہانت کی پالیسی 2025 متعارف کروائی ہے، جس کے تحت 2030 تک تحقیق اور خودمختار کمپیوٹنگ کی ترقی کے لیے ایک ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
ہری پور میں سینو پاک سینٹر اور نسٹ یونیورسٹی میں قائم نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ملک میں تعلیم اور ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











