ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پاک پتن کے 23 گاؤں ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر

Increased water flow in Sutlej, 23 villages in Pakpattan submerged, more than 64,000 population affected
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں ریلے پر ریلے چھوڑںے کا سلسلہ جاری ہے تازہ ریلوں کی زد میں آکر پاک پتن کے 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے۔ سیلابی صورت حال کے باعث 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑےجانے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
دوسری جانب دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اب تک ضلع پاکپتن کے سیلاب زدہ علاقوں سے24974 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلاب سے 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے اور 53 گاؤں جزوی زیرآب آئے ہیں، ضلع میں 64663 آبادی متاثر اور 66913 ایکڑ رقبہ سیلاب کی نذر ہوگیا جب کہ سیلابی علاقے سے 4106 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












