سلمان خان پر بالی ووڈ میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام، خود بول پڑے

Salman Khan himself speaks out against accusations of ruining lives in Bollywood
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سلمان خان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھاکہ انھوں نے ذاتی رنجشوں کے سبب کئی اداکاروں اور جونیئر آرٹسٹس کے کیرئیر کو تباہ کیا اور فلم انڈسٹری میں نام بنانے سے روکا۔
اب بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیرئیر بنانے یا برباد کرنے کے ذمے دار نہیں ہیں۔
شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور کہا تھا کہ میں ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں کا کیرئیر بنایا ہے۔
اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ کیرئیر بنانے والا میں نہیں، اوپر والا ہے بلکہ مجھ پر تو یہ الزام بھی لگا کہ میں نے کئی لوگوں کے کیرئیر تباہ کیے۔
سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ میں نے کسی کا کیرئیر تباہ کیا ہے، یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، اگر میں کسی کا کیرئیر کھاؤں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیرئیر ہوگا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












