پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

میجر عدنان کی شہادت ، بہادری کی علامت، قوم کا سر فخر سے بلند

09 ستمبر, 2025 17:44

بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عدنان نے جام شہادت نوش کیا ساتھ میں جرات اوربہادری کی تاریخ رقم کردی۔

 

میجر عدنان کی شہادت کو ان کے اہل خانہ نے بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔ جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان شہید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ’’آپ سب کو بہت مبارک ہو، آپ کا دوست شہید ہوگیا ہے۔

میجرعدنان شہید کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سب کو پیغام دے دیں کہ ان کے والد اور ماموں نے کہا ہےکہ ایک اور بیٹا مادر وطن پر قربان ہو گیا۔

اہل خانہ کے مطابق میجر عدنان اللہ کی راہ میں  شہید ہوا، جس پر ہم پاک ذات کا شکر ادا کرتے ہیں، میجر عدنان شہید نے آخری دم تک دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتےہوئے وطن کا دفاع کیا میجر عدنان شہید کی بہادری کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی، میجر عدنان شہید آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ  بن گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔