ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

معروف بھارتی اداکار کو قتل کردیا گیا

10 اکتوبر, 2025 10:37

بھارتی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار پریانشو کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار پریانشو، جنہوں نے 2022 میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم جھنڈ میں معاون کردار ادا کیا تھا، بدھ 8 اکتوبر کو اپنے قریبی دوست کے ہاتھوں قتل کر دیے گئے۔ پریانشو کا اصل نام بابو روی سنگھ چھیتری تھا اور ان کی عمر محض 21 برس تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور کے علاقے جاری پٹکا میں پیش آیا، جہاں پریانشو اپنے 20 سالہ دوست دھرو لال بہادر کے ساتھ ایک ویران مکان میں شراب نوشی کے لیے گئے تھے۔ دونوں کے درمیان رات گئے کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد پریانشو نے مبینہ طور پر دھرو کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی اور بعد ازاں وہیں سو گیا۔

پولیس کے مطابق دھرو نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے سوئے ہوئے پریانشو کے ہاتھ پاؤں پلاسٹک کی تاروں سے باندھ دیے اور اس پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ اداکار کی لاش نیم برہنہ حالت میں ملی، جب مقامی افراد نے بدھ کی صبح اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کی، جہاں ڈاکٹروں نے پریانشو کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے ملزم دھرو کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں دوست اکثر ایک ساتھ شراب نوشی کیا کرتے تھے اور قریبی تعلق رکھتے تھے۔ تاہم، ایک معمولی جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا۔

فلم جھنڈ میں پریانشو نے ایک معاون کردار ادا کیا تھا، جس میں بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔