ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

بھارت کے معروف اداکار انتقال کرگئے

10 اکتوبر, 2025 16:20

بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور باڈی بلڈر ورِندر سنگھ گھُمن 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

گھُمن کے بھتیجے امن جوت سنگھ نے بتایا کہ وہ کندھے کے درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل تھے اور آپریشن کامیاب رہا تھا، مگر اچانک دل کی دھڑکن تیز ہونے کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ صحتیابی کی طرف جا رہے تھے، لیکن دل کی خرابی نے انہیں زندگی کا موقع نہ دیا۔

ورِندر سنگھ گھُمن بھارت کے مشہور باڈی بلڈرز میں شمار ہوتے تھے۔ اپنی شاندار فٹنس کے باعث انہوں نے فلمی دنیا میں بھی مقام بنایا۔ انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا اور آخری بار بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم "ٹائیگر 3” میں نظر آئے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر پر مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔