جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، مزید 3 فلسطینی شہید، شمالی غزہ میں صورتحال مزید کشیدہ

26 جنوری, 2026 10:59

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ واقعے میں شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملہ رہائشی علاقے کے قریب کیا گیا، جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہداء کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ادھر جبالیا میں اسرائیلی ٹینکوں نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ایک کلینک پر گولہ باری کی۔ اس حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ کلینک کے کچھ حصے کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی ہے۔ اسٹیو وٹکوف نے ملاقات کے بعد بات چیت کو تعمیری قرار دیا، تاہم زمینی صورتحال اب بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔