منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

ایران کی پانچ سال تک یورینیم کی افزودگی معطل کرنے کی پیشکش، امریکہ نے مسترد کر دی

14 اپریل, 2026 12:36

رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کو پانچ سال کے لیے معطل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جسے امریکی انتظامیہ نے ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران جوہری سرگرمیوں کی معطلی پر اہم تجاویز کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایرانی حکام نے تجویز دی ہے کہ وہ اپنی یورینیم کی افزودگی کی سرگرمیوں کو پانچ سال کے لیے روکنے پر تیار ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی ایران کو افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کی دوبارہ پیشکش

امریکہ کا مؤقف ہے کہ ایران کو کم از کم بیس سال تک اپنی تمام جوہری سرگرمیاں معطل کرنی ہوں گی تاکہ اس کے جوہری پروگرام کے حوالے سے پائے جانے والے عالمی خدشات کو دور کیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو کئی تجاویز پیش کیں، لیکن تاحال کسی بھی نکتے پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔

اس کے باوجود، سفارتی حلقوں کا ماننا ہے کہ بات چیت کا یہ عمل جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ امن معاہدے کی کوئی نہ کوئی راہ ابھی بھی موجود ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔