صارفین کا طویل انتظار ہوا ختم!!! واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

Users’ long wait is over!!! WhatsApp adds a new feature
واٹس ایپ نے اپنے آئی او ایس ورژن میں نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جو گروپ چیٹس کرنے والے صارفین کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔
نئے فیچر کے تحت گروپ میں شامل ہونے والے نئے صارفین پچھلے 14 دنوں کے میسجز دیکھ سکیں گے، جس سے گروپ ایڈمن کو پرانے پیغامات دستی طور پر بھیجنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
یہ فیچر بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ 100 پرانے میسجز کی ہسٹری نئے ممبرز کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے۔ شیئر کیے گئے میسجز مختلف رنگوں میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے ممبران آسانی سے سمجھ سکیں کہ یہ پرانے پیغامات ہیں۔
جب یہ ہسٹری نئے صارفین کے ساتھ شیئر کی جائے گی تو گروپ کے دیگر اراکین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور یہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس نے یہ پیغامات شیئر کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر بڑے گروپس کے لیے نہایت مفید ہے، جہاں نئے ممبران اکثر پرانی گفتگو سے محروم رہ جاتے ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










