تعلیمی اداروں سے متعلق محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا

Government makes a major decision regarding educational institutions
محکمہ تعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکولوں میں غیر قانونی رہائش اور کمرشل سرگرمیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اسکولوں کی عمارتیں اب صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی اور کسی بھی قسم کی دکانیں، رہائش یا دیگر تجارتی سرگرمیاں ممنوع قرار دی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تمام نجی اسکولوں کی باقاعدہ انسپکشن کی جائے گی۔ اسکول انتظامیہ کو اپنی عمارت کے اسٹرکچرل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے ہوں گے۔ خستہ حال یا غیر محفوظ عمارتوں میں قائم اسکول خالی کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کی جا سکتی ہیں۔ اگر اسکول میں غیر تعلیمی سرگرمیاں پائی گئیں تو متعلقہ اسکول کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں میں کسی بھی حادثے کی صورت میں مکمل ذمہ داری اسکول انتظامیہ پر ہوگی۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











