جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

موبائل فون صارفین خبردار؛ اہم خبر آگئی

30 جنوری, 2026 14:44

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں اینڈرائیڈ فونز میں سنگین سیکیورٹی خامیاں موجود ہیں۔

 سرٹ کے مطابق ان خامیوں کو زیرو ڈے وُلنیریبلٹیز کہا جاتا ہے اور یہ پہلے ہی حقیقی ہیکنگ حملوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔ ان خامیوں کی وجہ سے صارفین کے ذاتی اور حساس ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی، فون ہائی جیک، سسٹم کریش اور دیگر خدمات میں خلل جیسے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

سرٹ نے تین اہم خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ CVE 2025 48633 کے ذریعے ہیکرز فون کی میموری سے حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں۔ CVE 2025 48572 ڈیوائس پر مکمل یا اضافی کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ CVE 2025 48631 کے ذریعے اینڈرائیڈ ڈیوائسز (ورژن 13 سے 16) ریموٹلی کریش ہو سکتی ہیں۔ یہ خامیاں خاص طور پر اینڈرائیڈ 13 اور اس سے اوپر کے صارفین کے لیے خطرناک ہیں۔

گوگل پکسل فونز نے دسمبر 2025 کا سیکیورٹی اپڈیٹ حاصل کر لیا ہے، جبکہ سام سنگ اور دیگر اینڈرائیڈ فون ساز کمپنیاں ممکنہ طور پر جنوری 2026 کے آخر تک اپڈیٹس جاری کریں گی۔ سرٹ نے صارفین اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر دسمبر 2025 کا سیکیورٹی اپڈیٹ انسٹال کریں اور یقینی بنائیں کہ سیکیورٹی پیچ لیول 2025 12 05 یا اس سے نئے ہوں۔

حفاظتی اقدامات میں غیر مصدقہ تھرڈ پارٹی ایپس سے گریز، گوگل پلے پروٹیکٹ کو فعال رکھنا، دفاتر میں ڈیوائسز کے اپڈیٹس لازمی کرنا اور صارفین کو فشنگ اور ہدف شدہ حملوں سے بچاؤ کے لیے آگاہ کرنا شامل ہے۔ سرٹ نے خبردار کیا ہے کہ اپڈیٹس کو ملتوی کرنا صارفین اور نیٹ ورکس کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔