جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

موبائل فون صارفین خبردار!!!! پی ٹی اے کا اہم اعلان

31 جنوری, 2026 11:05

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو غیر ملکی سموں کے غیر قانونی استعمال سے خبردار کیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ایسی سمیں استعمال کرنا نہ صرف قانون کے خلاف ہے بلکہ صارفین کے لیے مشکلات اور قانونی پیچیدگیاں بھی پیدا کر سکتی ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ غیر ملکی سموں کے ذریعے کی جانے والی کالز اور میسجز صارف کی ذاتی اور مالی معلومات کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ اس لیے ہمیشہ قریبی رجسٹرڈ فرنچائز یا آؤٹ لیٹ سے سم خریدیں اور یقینی بنائیں کہ سم آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔

پی ٹی اے نے گزشتہ دنوں 6 ماہ سے غیر فعال سمز بند کرنے کا بھی انتباہ جاری کیا تھا۔ اتھارٹی کے مطابق وہ سمیں جو 180 دن سے کال، میسج یا انٹرنیٹ استعمال میں نہ ہوں، بند کی جائیں گی۔ اس کے بعد یہ نمبرز دوبارہ کسی دوسرے صارف کو جاری کیے جا سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر بھی پیغام جاری کیا کہ سم کسی دوسرے صارف کو منتقل ہونے کے بعد اس پر قانونی دعویٰ ممکن نہیں ہوگا۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی سمز کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور غیر قانونی یا غیر رجسٹرڈ سموں سے گریز کریں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔