ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

مفت گوگل کروم بکس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

31 جنوری, 2026 11:24

وفاقی حکومت نے پبلک اسکولز اور کالجز کے باصلاحیت طلبہ میں کروم بکس تقسیم کرنے کا اہم اعلان کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا اور طلبہ کو جدید تعلیمی اوزار مہیا کرنا ہے۔ یہ منصوبہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔

انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC) نے تمام تعلیمی بورڈز سے باصلاحیت طلبہ کا دوبارہ ڈیٹا طلب کیا ہے۔ پہلے یہ معلومات 19 جنوری کو مانگی گئی تھیں، لیکن نامکمل معلومات کی وجہ سے IBCC نے فالو اپ لیٹر جاری کیا۔ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز فوری طور پر نئے احکامات پر عمل کریں تاکہ کروم بکس کی تقسیم جلد ممکن ہو سکے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کروم بکس اور ٹیبلٹس طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل فراہم کریں گے۔ اس سے ڈیجیٹل لرننگ میں اضافہ ہوگا اور مجموعی تعلیمی معیار بہتر ہوگا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اسی طرح، پنجاب حکومت نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام 2026 کا فیز-II بھی شروع کر دیا ہے۔ اس کے لیے اب طلبہ پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے درخواست دے سکتے ہیں۔ پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، جس سے یہ پروگرام سب کے لیے زیادہ جامع اور قابل رسائی بن گیا ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔