اسنیپ چیٹ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی!!! کمپنی نے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس کیوں بلاک کر دیے؟ جانیے

Snapchat Users on Alert!!! Find Out Why the Company Blocked Millions of Accounts
آسٹریلیا میں اسنیپ چیٹ نے 16 سال سے کم عمر صارفین کے 415,000 سے زائد اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں۔ یہ اقدام نئے قانون کے تحت کیا گیا ہے، جو کم عمر افراد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق روزانہ مزید کم عمر اکاؤنٹس کی جانچ اور بلاکنگ جاری ہے، تاہم عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی مکمل طور پر مؤثر نہیں۔ اس وجہ سے بعض نوجوان اس پابندی سے بچ سکتے ہیں۔
آسٹریلیا میں نئے قانون کے تحت اسنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے پابند ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 34 ملین امریکی ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق اب تک ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4.7 ملین کم عمر اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ حکام نے اسے کم عمر افراد کی آن لائن حفاظت کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
اسنیپ چیٹ نے اپیل کی ہے کہ ایپ اسٹورز میں صارفین کی عمر کی تصدیق لازمی کی جائے تاکہ کم عمر افراد کی ایپ تک رسائی مؤثر طریقے سے روکی جا سکے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کی آن لائن حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











