جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

سونے اور چاندی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہو گئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

06 فروری, 2026 10:36

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ کاروباری سیشن کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 2.52 فیصد کم ہو کر 4690.91 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے رجحان نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ گزشتہ عرصے میں سونے کی قیمت میں تیزی دیکھنے کو ملی تھی، لیکن اب وقتی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی پالیسیوں، شرح سود اور کرنسی مارکیٹ میں تبدیلیاں اس کی قیمت پر براہِ راست اثر ڈالتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات ظاہر ہوں گے، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں کچھ حد تک کمی متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل مدتی طور پر سونے کی قیمت کا انحصار عالمی معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کے رجحانات پر رہے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔