جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

چین کی انٹیلی جنس معاونت امریکہ کو ایران پر حملے سے روک رہی ہے : روسی میڈیا

12 فروری, 2026 12:38

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف اب تک کسی براہِ راست فوجی کارروائی سے گریز کرنا چین کی بڑھتی ہوئی انٹیلی جنس معاونت کے باعث ہے۔

ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی سائنسی ریڈار جہاز "اوشن نمبر 1” خلیجِ عمان میں موجود ہے اور وہ امریکی بحری بیڑے کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس جہاز کو چینی نیوی کے ٹائپ 055 اور ٹائپ 052 ڈسٹرائرز کی حفاظت حاصل ہے، جو سرگرمیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

مغربی ماہرین کے حوالے سے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ بیجنگ ممکنہ طور پر بحری نقل و حرکت سے متعلق معلومات تہران تک پہنچا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کی سیٹلائٹ تصاویر کے منظرِ عام پر آنے کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس نوعیت کی معلومات ایران کو دستیاب ہوں تو کسی بھی ممکنہ حملے میں اچانک پن کا عنصر کم ہو جاتا ہے، جس سے ممکنہ فوجی کارروائی زیادہ پیچیدہ اور مہنگی ثابت ہو سکتی ہے، جس کے اثرات واشنگٹن اور تل ابیب کی حکمتِ عملی پر پڑ سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔