امریکہ نے ایرانی تیل لے جانے والے دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا

امریکی وزارت انصاف نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایرانی تیل لے جانے والے دو بڑے بحری جہازوں کو بین الاقوامی سمندر سے ضبط کر لیا ہے جن پر لاکھوں بیرل خام تیل لدا ہوا تھا۔
امریکہ کے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی اٹارنی جینین پیرو نے تصدیق کی ہے کہ امریکی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل لے جانے والے دو بڑے ٹینکرز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ان بحری جہازوں کے نام میجسٹک ایکس اور ٹفانی بتائے گئے ہیں، جن پر مجموعی طور پر تقریباً 19 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لدا ہوا تھا۔
یہ کارروائی واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری کردہ وارنٹس کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا چین کو ایرانی تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق بحر ہند میں ان جہازوں کو اس وقت روکا گیا، جب وہ ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل میں مصروف تھے۔
جینین پیرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ان تمام عناصر کا تعاقب جاری رکھیں گے، جو پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کسی کو بھی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔
اٹارنی کے مطابق ان کا دفتر اس سے قبل وینزویلا کے تیل لے جانے والے تین بحری جہازوں کو بھی کامیابی سے ضبط کر چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










