ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ وہ ایران ڈیل کے لیے سازگار حالات بنا رہے ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واشنگٹن میں اسرائیل واپسی سے قبل جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی صدر کا خیال ہے کہ ایرانی اب سمجھ چکے ہیں کہ وہ کس سے معاملہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا ماننا ہے کہ جو حالات وہ پیدا کر رہے ہیں اور یہ حقیقت کہ ایرانیوں کو اندازہ ہو چکا ہے کہ پچھلی بار معاہدہ نہ کر کے انہوں نے غلطی کی، اس سے ایک اچھی ڈیل کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے معیار کے بارے میں عمومی طور پر شکوک رکھتا ہوں۔ کسی بھی ڈیل میں وہ نکات شامل ہونا لازمی ہیں جو اسرائیل کے نقطہ نظر سے نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور فلسطینی تحریک حماس، یمن کے حوثی باغیوں اور لبنان کی حزب اللہ جیسے گروہوں کی ایرانی حمایت شامل ہے۔ معاملہ صرف جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہے بلکہ دیگر پہلو بھی انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












