پنجاب کے اساتذہ کیلئے اہم خبر آگئی

Important News for Teachers in Punjab
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایات بھیج دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام اساتذہ کے لیے بلیک گاؤن پہننا لازمی ہوگا۔ خواتین اساتذہ بند جوتے یا سادہ سینڈلز استعمال کریں گی۔ انہیں ایسا لباس پہننے کی ہدایت دی گئی ہے جو سادہ ہو اور وقار کی عکاسی کرے۔
مرد اساتذہ کے لیے پلین اور ہلکے رنگ کی شلوار قمیض تجویز کی گئی ہے۔ وہ پینٹ شرٹ بھی پہن سکتے ہیں۔ جوتوں کے لیے بند جوتے یا اسٹریپ والے سینڈلز کی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا مقصد اساتذہ میں یکسانیت لانا ہے۔ اس سے نظم و ضبط بہتر ہوگا۔ اساتذہ کی پیشہ ورانہ شناخت واضح ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ اور والدین میں اساتذہ کے احترام میں بھی اضافہ ہو گا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








