ایران کو تباہی سے بچانے میں پاکستان کی قیادت کا اہم کردار ہے، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایرانی سفیر نے حالیہ جنگ کے دوران ایران کو تباہی سے بچانے کے لیے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کے اہم اور تاریخی کردار کو کھلے دل سے سراہا ہے۔
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی قوم حالیہ جنگی صورتحال میں پاکستان کے بہترین اور برادرانہ کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اسے بھرپور طریقے سے سراہتی ہے۔
ایرانی سفیر نے اعتراف کیا کہ ایران کو بڑی تباہی سے بچانے میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے انتہائی اہم اور تاریخی کردار ادا کیا ہے، جس پر وہ مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں شدید ترین معاشی کساد بازاری کا خدشہ، ایران جنگ کے اثرات پر موڈیز کی ٹرمپ کو وراننگ
انہوں نے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقبل قریب میں تیل اور دیگر اہم تجارتی اشیا کی دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا، جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے یہ اہم انکشاف بھی کیا کہ اس وقت کراچی پورٹ پر ایران کے تیل کے کنٹینر کھڑے ہیں، جو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کی عملی شروعات کو ظاہر کرتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








