ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

ٹرمپ کے مشیروں کا ایران پر حملے کے بجائے معیشت پر توجہ دینے کا مشورہ

22 فروری, 2026 15:34

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض قریبی معاونین نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کے بجائے امریکی معیشت اور ووٹرز کے مسائل پر توجہ دیں۔

وائٹ ہاؤس کے اندر جاری اس بحث میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی طویل فوجی تنازع میں الجھنا رواں سال ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ مشیروں کا ماننا ہے کہ عام ووٹر معاشی استحکام چاہتا ہے اور جنگ کی خبریں ان کا ذہن بھٹکا سکتی ہیں۔

اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کا لہجہ تہران کے خلاف انتہائی سخت ہے لیکن وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے اندر فوجی کارروائی کے حوالے سے کوئی متحد موقف موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ایٹم بم بنانے سے صرف ایک ہفتہ دور ہے : امریکی خصوصی ایلچی کا دعویٰ

کچھ مشیروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی کا اصل مقصد ملک کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی فوائد حاصل کرنا ہے، اس لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

دوسری جانب سینیٹر لنڈسے گراہم جیسے کچھ سخت گیر افراد صدر پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان مشوروں کو نظر انداز کر کے ایران کے خلاف سخت کارروائی کریں، جبکہ ریپبلکن مہم کے عہدیدار جنگ کو ایک بڑا سیاسی خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔