جوہری پروگرام کی مکمل نگرانی کیلئے تیار ہیں : ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کی ضمانت کے لیے مکمل مانیٹرنگ میکانزم یعنی نگرانی کا مکمل نظام نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی کا معاملہ ایرانیوں کے لیے عزت اور فخر کا مسئلہ ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی ان کے اپنے سائنسدانوں نے تیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی زیر نگرانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران، روس اور چین کی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر سے مشترکہ ملاقات
تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ امریکی خدشات کو دور کیا جا سکے۔ ان کا خیال ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا حل نکالا جا سکتا ہے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔
عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اس وقت صرف جوہری معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے اور کوئی دوسرا موضوع ایجنڈے پر نہیں ہے۔
ایرانی وفد ایک ایسے مسودے پر کام کر رہا ہے جو ان کے بقول 2015 کے سابقہ معاہدے سے بھی بہتر ثابت ہو سکتا ہے، جس کے تحت ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جا سکیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










