امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے، ایرانی سرکاری میڈیا

Iran’s Supreme Leader, Ayatollah Khamenei, martyred in American and Israeli attacks, according to Iranian state media
ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔
ایران سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتری فرائض انجام دیتے ہوئے ہی شہید ہوئے۔
📹 اعلام خبر شهادت رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران pic.twitter.com/5k68tVkbHN
— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) March 1, 2026
ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اورنواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہوگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، خامنہ ای آیت اللہ خمینی کے انتقال کے بعد ان کے جانشین بنے تھے، آیت اللہ خمینی نے ایران کے 1979 کے اسلامی انقلاب کی قیادت کی تھی۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر 30 بم گرائےگئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔
ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم لیڈر Ayatollah Ali Khamenei کی شہادت کا بدلہ لے گی۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت پر حملہ ایک سنگین اور ناقابل برداشت اقدام ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اس کارروائی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فوج نے کہا کہ جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی اور اس حملے کی قیمت چکانی پڑے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت؛ پاسداران انقلاب کا اہم بیان
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اپنے رہبر خامنہ ای کے راستے پر گامزن رہیں گے، ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے، آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








