اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

امریکا نے برسوں کے دوران مسلسل اپنے وعدوں سے انحراف کیا ہے، اسماعیل بقائی

20 ستمبر, 2026 11:21

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا نے برسوں کے دوران مسلسل اپنے وعدوں سے انحراف کیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ تہران دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، امریکا نے برسوں کے دوران مسلسل اپنے وعدوں سے انحراف کیا ہے، دشمن کے مقابلے میں خود کو موردالزام ٹھہرانا نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، کچھ معاملات اتنے واضح ہوتے ہیں کہ انہیں کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کا سفر ایرانی سفارتکاروں کے لیے کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، نیویارک کا سفر ایسی اسٹریٹجک پوزیشن ہے جسےترک نہیں کیاجانا چاہیے، اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس میں شرکت ہمارا حق ہے، یو این فورم کو ایرانی قوم کےمؤقف کی حقانیت کےلیے استعمال کرنا چاہیے۔

    اسماعیل بقائی نے کہا کہ نیویارک دورے سے کوئی ایسا اشارہ نہ جائے جسے دشمن کمزوری سمجھے، دشمن کو ہمیشہ ایران کی حقیقی طاقت اور اختیارات کے اشارے ہی دیے جائیں گے، عباس عراقچی کی پاکستانی وزیرخارجہ سے ملاقات نیویارک مشاورت کاحصہ ہے، دونوں وزرائے خارجہ مختلف علاقائی اور دوطرفہ امور پر قریبی رابطے میں ہیں۔

 ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک،ایران وزرائے خارجہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کریں گے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے حکام سے دوطرفہ مشاورت ہوگی، پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات نیویارک دورےکےطے شدہ شیڈول کا حصہ ہے، ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔