منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

اسلام آباد میں پالتو کتے کے قتل کا مقدمہ درج

03 مارچ, 2026 13:06

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک انوکھا قانونی کیس سامنے آیا ہے، جہاں ایک پالتو کتے کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ کتے کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اس کے پالتو کتے، جس کا نام کیسپر تھا، کو زنجیروں اور لاتوں سے بے رحمی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

شدید تشدد کی وجہ سے کیسپر کی حالت بگڑ گئی اور مالک اسے فوری طور پر زخمی حالت میں اسپتال لے کر گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہاں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی قونصل خانے میں مظاہرین پر فائرنگ امریکی فوجیوں نے کی، رپورٹ میں تصدیق

مقدمے کے متن میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نامزد ملزمان اس سے قبل بھی دیگر کتوں پر تشدد کے واقعات میں ملوث رہ چکے ہیں۔

پولیس نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ بے زبان جانور پر اس قدر وحشیانہ تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔