بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

پاک فوج کی افغانستان میں پچاس مختلف مقامات پر کارروائی، دہشت گردوں کے کیمپ تباہ

04 مارچ, 2026 15:26

پاک فوج نے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے "آپریشن غضب للحق” کے تحت پچاس سے زائد مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جاری آپریشن غضب للحق میں تین اور چار مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ایک اور وسیع البنیاد اور مؤثر کارروائی کی ہے۔

اس آپریشن کے دوران سرحد پار افغانستان میں موجود پچاس مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے افغان طالبان کو دیوار سے لگا دیا : سابق افغان نائب صدر

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقامات کو سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پاک فوج کی جانب سے یہ کارروائیاں قلعہ سیف اللہ، چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر کی گئیں، جہاں دہشت گردوں کے مراکز موجود تھے۔ ان حملوں میں افغان طالبان اور ان کے حامی دہشت گرد گروہوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی سلامتی پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف ایک واضح پیغام ہیں کہ ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو کہیں بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔