ہم امریکی زمینی فوج کا انتظار کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی زمینی حملے کا منتظر ہے۔
این بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے مشغول ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی مثبت تجربہ نہیں ہے، خاص طور پر اس انتظامیہ کے ساتھ، ہم نے گزشتہ سال اور اس سال دو بار مذاکرات کیے اور پھر مذاکرات کے دوران ہی انہوں نے ہم پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر جو مثال قائم کی ہے، اس پر پچھتائے گا : عباس عراقچی
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہاں حکومت کی تبدیلی کے لیے آئے تھے، شاید وہ یہاں ایک تیز رفتار فتح کے لیے آئے تھے تاکہ سب کچھ کنٹرول کر سکیں، لیکن وہ ناکام ہو چکے ہیں، سسٹم کام کر رہا ہے، کمانڈروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور سپریم لیڈر کو تبدیل کیا جانے والا ہے۔
عباس عراقچی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر نہیں، ہم امریکہ کی زمینی دستوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک بڑی تباہی ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











