روس ایران کو خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے، امریکی میڈیا رپورٹس

امریکی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس ایران کو خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے، جس کے باعث امریکا اور روس کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی اخبارات اور خبر رساں اداروں نے نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ماسکو تہران کو ایسی خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے، جن کے ذریعے خطے میں موجود فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
تاہم روس نے سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ ایران کی کسی قسم کی فوجی یا انٹیلی جنس مدد کر رہا ہے۔ ماسکو نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر روس واقعی ایران کی مدد کر رہا ہے تو اس سے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کی مفاد پرست خارجہ پالیسی، روسی تیل کی دوبارہ خریداری پر غور
امریکا اور روس کے درمیان رواں سال یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کئی بار مذاکرات ہو چکے ہیں، جن میں روس یہ امید ظاہر کرتا رہا ہے کہ امریکا یوکرین پر دباؤ ڈالے گا۔
وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ روس ایران کی مدد کر رہا ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر ایسی مدد فراہم بھی کی جا رہی ہے تو اس سے جنگ کے نتائج پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کو معلومات مل بھی رہی ہیں تو گزشتہ ہفتے کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے اسے زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا۔
دوسری جانب امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ انہوں نے روس کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کی مدد سے گریز کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












