سلامتی کونسل میں روس کا سخت مؤقف، ایران کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے مندوب نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
روسی مندوب نے کہا کہ کسی بھی ملک کی شہری آبادی یا شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ سے روس کو سیاسی اور معاشی فائدے کی امید، سفارتی کوششیں تیز
انہوں نے ایران کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیاں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص موجودہ قرارداد کا مطالعہ کرے تو ایسا محسوس ہوگا، جیسے تہران بغیر کسی وجہ کے حملے کر رہا ہے، حالانکہ ایران کا مؤقف ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
روسی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں اور مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ خطے کو مزید عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












